11 ستمبر 2013 - 19:30
شنگھائی اجلاس، شرکت کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر روحانی روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک کیلئے روانہ ہوگئے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک کیلئے روانہ ہوگئے۔انھوں نے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے موجودہ حالات کے پیش نظر  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اس دورے میں وہ اس اجلاس کے ضمن میں روس اور چین کے صدور سے ملاقات کریں گے۔ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے شنگھائی تعاون تنظیم کو علاقے کی ایک اہم تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس سے اپنے خطاب میں وہ، مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں ایران کے مواقف پر روشنی ڈالیں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی کے اس پہلے غیر ملکی دورے میں ایران کے وزرائے خارجہ، تجارت، اور معدنیات ہمراہی کررہے ہیں۔......./169